وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گاڑیوں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر SWAT فورس کے جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

دورے کے دوران محسن نقوی نے SWAT فورس کو مزید 20 نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی گاڑیوں کی فراہمی سے SWAT فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا اور فورس ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کرنے کے قابل ہو گی۔
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ SWAT فورس کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فرسٹ ریسپونڈر کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گی اور فوری کارروائی کو یقینی بنائے گی۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔



