ملاقات کے دوران پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ سمندری تجارت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
کے پی حکومت کا گرین رکشہ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ
جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ پاکستانی وفد دسمبر میں مالدیپ کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سمندری رابطوں میں بہتری سے دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔
اس موقع پر مالدیپ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی وفد کا دورہ مالدیپ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو نئی جہت فراہم کرے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔



