جمعیت طلبہ عربیہ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اسلام میں دینی اور دنیاوی علم کے درمیان کوئی تفریق نہیں ہے، جبکہ قرآن کریم انسان کو غور و فکر، تحقیق اور علم حاصل کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
درفشاں سلیم کی برائیڈل لک میں ریمپ واک، مداحوں کے دل جیت لیے
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول، اسناد اور انگریزی امتحان سے متعلق درپیش تحفظات متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے جائیں گے تاکہ ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے، پانی کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نو سیرت چیئرز قائم کی گئی ہیں۔



