مشیر ٹرانسپورٹ آصف رفیق نے کہا ہے کہ مستحق افراد کو گرین رکشے چار سال کی آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے، جبکہ حکومت رکشوں کی مجموعی قیمت کا 50 فیصد بطور سبسڈی ادا کرے گی۔
درفشاں سلیم کی برائیڈل لک میں ریمپ واک، مداحوں کے دل جیت لیے
انہوں نے کہا کہ گرین رکشہ سکیم کا بنیادی مقصد عام شہریوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ پشاور ماس ٹرانزٹ بس سروس سے سالانہ دو ارب روپے آمدن حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

آصف رفیق نے ہدایت کی کہ ماس ٹرانزٹ بس سروس کی آمدن میں اضافے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی جائے۔ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے بھی عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔



