Gas Leakage Web ad 1

فیلڈ مارشل کا دورہ بلوچستان، مشکل حالات کے باوجود جوانوں کے دفاع وطن کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا

0

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ بلوچستان کے دوران مشکل آپریشنل حالات کے باوجود پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے مادر وطن کے دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
خیبرپختونخوا میں رواں سال 105 انکوائریز شروع، 45 مکمل
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل کو موجودہ سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہیں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بلوچستان میں جاری مختلف سماجی اور اقتصادی ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مشکل آپریشنل حالات کے باوجود ان کی اعلیٰ آپریشنل تیاریوں، پیشہ ورانہ مہارت اور مادر وطن کے دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے مسلسل حصول کے لیے پاک فوج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے پاک فوج کے عزم کو بھی دہرایا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.