تینوں رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کر دی، جس کے بعد پولیس انہیں اپنی تحویل میں لے کر روانہ ہو گئی۔

تینوں رہنماؤں کی گرفتاری کے پیش نظر پشاور ہائیکورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، جبکہ عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔
فیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت پشاور نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے مقدمے میں نامزد تینوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم وکلا کی مداخلت کے باعث اس وقت ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی تھی۔



