آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔
وفاقی آئینی عدالت کا وراثت سے متعلق فیصلہ جاری
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے قیام کے لیے قریبی روابط، باہمی اعتماد اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران نے علاقائی امن و استحکام کے لیے قریبی روابط برقرار رکھنے اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



