Gas Leakage Web ad 1

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

امریکی ڈالر کی مضبوطی، ٹریژری بانڈز کے منافع میں اضافے اور شرح سود بڑھنے کے خدشات کے باعث سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، رواں سال کی ریکارڈ بلند سطح سے 31.5 فیصد نیچے آگیا۔

0

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح 3 ہزار 830 ڈالر 74 سینٹ پر آگئی ہے۔ قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے باعث سونا 2015 کے بعد اپنی بدترین سالانہ کارکردگی دکھانے کی جانب گامزن ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹس کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے، امریکی ٹریژری بانڈز کے منافع میں بڑھوتری اور شرح سود مزید بلند ہونے کے خدشات نے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ہزار 594 ڈالر 82 سینٹ کی ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گئی تھی، تاہم اس کے بعد قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی اور اب تک مجموعی طور پر 31.5 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے دسمبر میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے امریکی ڈالر کو مزید مضبوط کیا ہے، جس سے سونے میں سرمایہ کاری کی کشش متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب ایران جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی بڑھنے کے خدشات نے بھی مالیاتی پالیسی مزید سخت ہونے کے امکانات پیدا کر دیے ہیں۔ ایسے حالات میں سرمایہ کار سونے کے بجائے دیگر مالیاتی اثاثوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کی ایک اور وجہ مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری میں کمی بھی بتائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ زیورات کے مقابلے میں سونے کے سکوں اور بسکٹوں کی طلب میں گراوٹ نے بھی قیمتوں کو متاثر کیا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق امریکی شرح سود، ڈالر کی قدر اور عالمی سیاسی و معاشی صورتحال آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.