ذرائع کے مطابق ملک میں دن کے اوقات میں بجلی کی طلب 10 ہزار سے 12 ہزار میگاواٹ کے درمیان رہتی ہے، جبکہ سولر بجلی کی دستیابی کے باعث بجلی کے نظام پر دباؤ کم رہتا ہے۔ تاہم رات کے وقت بجلی کی طلب بڑھ کر 16 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے، جس کے باعث بجلی کی طلب اور رسد میں فرق پیدا ہو جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسا کی جانب سے پانی کے اخراج میں کمی کیے جانے کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور پن بجلی کا حصہ 7 ہزار میگاواٹ سے کم ہو کر 4 ہزار میگاواٹ رہ گیا ہے۔ دوسری جانب بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث مقامی گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
عمران خان سے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی : جیل ذرائع
ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایل این جی سے چلنے والے 6 ہزار میگاواٹ صلاحیت کے پاور پلانٹس بند ہیں، جبکہ حکومت مہنگے ایندھن سے چلنے والے پاور پلانٹس فعال کرنے سے گریز کر رہی ہے، کیونکہ ان پلانٹس کو چلانے سے بجلی کی فیول کاسٹ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں ہفتے قطر سے ایل این جی کے مزید کارگوز پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔ ایل این جی کی سپلائی میں اضافے سے بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق ختم ہونے کا امکان ہے۔



