سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملوں کے باعث فلائٹ آپریشن محدود ہونے سے پاکستان کی پروازیں بھی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 114 پروازیں منسوخ یا غیر فعال رپورٹ ہوئیں، جبکہ 77 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
یورپی کمشنرکی صدر سے ملاقات، غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف
ریاض ایئرپورٹ کی بندش کے باعث آج بھی پاکستان سے ریاض جانے اور آنے والی 28 پروازیں منسوخ ہیں، جبکہ ریاض ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا۔
ادھر پی آئی اے نے ملتان سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 765 کو متبادل ایئرپورٹ کے لیے روانہ کر دیا ہے۔ کراچی سے جدہ کی دو پروازیں، جبکہ سیالکوٹ اور ملتان سے دمام جانے والی ایک، ایک پرواز منسوخ ہے۔ لاہور سے مدینہ جانے اور آنے والی پروازوں ایس وی 724 اور ایس وی 725 میں پانچ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے اسکردو جانے اور آنے والی چار پروازوں میں ڈھائی سے تین گھنٹے تک تاخیر ہوئی، جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی پانچ پروازیں تین سے آٹھ گھنٹے اور کراچی سے اسلام آباد جانے والی سات پروازیں ایک سے پانچ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔



