امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےدعوی کیا ہے کہ امریکا اور ایران معاہدے کے قریب ہیں،ایران نے یقین دہانی کرائی ہےکہ وہ ایٹمی ہتھیارخریدےگا بھی نہیں۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہم نے ایرانی فوج کے مکمل ڈھانچے کو نشانہ نہیں بنایا، ایرانی فوج کا ایک حصہ نسبتاً “اعتدال پسند” ہے
دوسری جانب ایرانی میڈیارپورٹ کےمطابق مجوزہ ایران امریکا سمجھوتےمیں آبنائے ہرمز پر ایران کو زیادہ اختیارات ملنےکا امکان ہے،ایران کوجہازوں کی درجہ بندی،تلاشی اورپابندیوں کا اختیارمل سکتا ہے،امریکا 60 روز میں 12 ارب ڈالر کےمنجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے میں مدد دے گا،آبنائے ہرمز سے متعلق نئے انتظامی اختیارات مسودے کا حصہ ہیں،ایران امریکا مجوزہ معاہدے کا متن ابھی حتمی نہیں، مذاکرات جاری ہیں۔
اُدھر ایران نے ایک اور امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ کیا ہے،کہا ہے کہ امریکی ایم کیو ون کو ایرانی حدود میں داخل ہونے پر مارگرایا،امریکی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کررہاتھا۔