Gas Leakage Web ad 1

لاہور میں نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد، خودکشی کا شبہ

0

لاہور کے گنجان آباد علاقے مزنگ میں ایک گھر کی تیسری منزل سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس حکام کے مطابق متوفی نوجوان کی شناخت عثمان بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔اہلخانہ نے ابتدائی بیانات میں بتایا ہے کہ عثمان گھریلو حالات اور پریشانیوں سے شدید دلبرداشتہ تھا، جس کی وجہ سے اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو ضروری ضابطہ کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.