امریکی صدر Donald Trump نے یورپی یونین کو 4 جولائی تک تجارتی معاہدہ کرنے کی مہلت دیتے ہوئے ٹیرف میں اضافے کی دھمکی دے دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز یورپی یونین سے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی منظوری 4 جولائی تک دے، بصورت دیگر اسے بہت زیادہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، 9 فلسطینی شہید
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپی قانون ساز اور مختلف حکومتیں اس معاہدے پر حتمی اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
ٹرمپ نے یورپی کمیشن کی صدر سے گفتگو کے بعد اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ انہوں نے یورپی یونین کو امریکا کی 250ویں سالگرہ تک مہلت دی ہے، ورنہ ان پر عائد ٹیرف فوری طور پر بہت زیادہ بڑھا دیے جائیں گے۔
یہ صورتحال امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ دونوں فریقین پہلے ہی متعدد اقتصادی معاملات پر اختلافات رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔