Gas Leakage Web ad 1

جواد احمد چیمہ پی ایس او کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

0

جواد احمد چیمہ 18 مئی 2026 سے بطور سی ای او عہدہ سنبھالیں گے، ان کی تقرری تین سال کے لیے پی ایس او بورڈ کی منظوری سے کی گئی ہے اور وہ عبوری سی ای او عبد السمیع کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

ٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ

نئے سی ای او کو توانائی کے شعبے میں 28 سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور وہ ایشیا، یورپ سمیت مختلف خطوں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جواد احمد چیمہ اس سے قبل Shell Pakistan کے سی ای او رہ چکے ہیں، جبکہ Shell plc میں سٹریٹجی اور پورٹ فولیو کے نائب صدر کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ حالیہ عرصے میں کراچی ہائیڈروکاربن ٹرمینل کے سی ای او کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں، اور پی ایس او میں نئی قیادت کے آنے سے توانائی کے شعبے میں بہتری کی توقعات ظاہر کی جا رہی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.