Gas Leakage Web ad 1

کرپشن کے خلاف شکنجہ سخت،زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان

0

پنجاب حکومت نے صوبے کو کرپشن فری بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطا بق وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو کرپشن کے خاتمے کا خصوصی ٹاسک سونپتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کرپشن کے معاملات پر بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔

حکومت کی جانب سے تمام محکموں اور ہر سطح پر کرپشن کی شکایات سامنے آنے پر سخت ایکشن لینے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ کرپشن کے خاتمے کے لیے "بے رحمانہ کارروائیوں” کی پالیسی اپنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کرپشن میں ملوث افراد کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت سزائیں دی جائیں گی۔

مزید برآں کرپشن سے متعلق کیسز کے جلد فیصلوں کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے تاکہ احتساب کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.