اسلام آباد: وفاقی حکومت نے توانائی بحران کے پیشِ نظر کم آمدن والے افراد کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرول سبسڈی پروگرام پر کام تیز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پیٹرول سبسڈی کی فراہمی کیلئے ایک موبائل ایپ تیار کر لی ہے، جو اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے۔
ای سی سی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ کیلئے100 ارب کی منظوری دیدی
اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر موٹر سائیکلوں اور رکشوں (ٹو اور تھری ویلرز) کو سبسڈی دی جائے گی، جبکہ دیگر صارفین کو عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو سبسڈی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جا سکا۔ موٹر سائیکلوں کیلئے ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے تقریباً 12 ہزار پیٹرول پمپس پر سبسڈی کیلئے خصوصی نوزلز مختص کیے جائیں گے، جبکہ ہر پمپ پر دو موبائل فون فراہم کیے جائیں گے تاکہ ایپ کے ذریعے سبسڈی والا پیٹرول فراہم کیا جا سکے۔