Gas Leakage Web ad 1

پنجاب حکومت کے سرکاری طیارے کے استعمال سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت کے سرکاری طیارے کے استعمال سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف بڑا فیصلہ

0

پنجاب حکومت نے سرکاری طیارے کے استعمال سے متعلق پھیلائے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے مہم میں شامل افراد اور پلیٹ فارمز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان اور سعودیہ مسلم ممالک میں تصادم روکنے کیلئے مشترکہ طور پر سرگرم

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ مسلسل جھوٹ پھیلانے والے عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہتک عزت کے قانون 2024 کے تحت عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ جعلی خبروں اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، اور غلط معلومات پھیلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت زیادہ سے زیادہ سزا کے حصول کے لیے قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.