Gas Leakage Web ad 1

آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے ارندو سیکٹر میں افغان طالبان کے مرکز کو تباہ کر دیا

آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے ارندو سیکٹر میں افغان طالبان کے مرکز کو تباہ کر دیا

0

راولپنڈی: آپریشن غضب الحق کے تحت پاک فوج نے ارندو سیکٹر میں افغان طالبان کے مرکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی کے خلاف پاک فوج کا آپریشن غضب الحق جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ارندو سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان کی مسلح تشکیل کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں افغان طالبان اپنی پوسٹوں پر اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے افغان طالبان کے اس مرکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق 4 اور 5 مارچ کی درمیانی شب پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی 41 پوسٹوں کو چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ یہ کارروائیاں چمن سیکٹر، ژوب سیکٹر، قلعہ سیف اللہ اور نوشکی سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں کی گئیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا اور ایمونیشن ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن غضب الحق تاحال جاری ہے اور اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.