گل پلازہ، کراچی کے دکانداروں نے اپنی کاروباری اشیاء فروخت کے لیے پیش کر دی ہیں جبکہ کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد عارضی طور پر قائم کی گئی گل پلازہ مارکیٹ کی طرف خریداری کے لیے آ رہی ہے۔
یہ مارکیٹ قیوم آباد اور ڈیفنس کے سنگم پر واقع ایک بینکوئٹ میں لگائی گئی ہے جس کا اہتمام کراچی میں سرگرم نوجوانوں پر مشتمل این جی او "ہمدرد ہاتھ” نے کیا ہے۔
برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا
اس موقع پر تقریباً 140 گل پلازہ کے دکانداروں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں جن میں وال کلاک، کراکری، ہوم ڈیکوریشن، بیڈ شیٹ، بچوں کے کپڑے اور کچن الیکٹرونک آلات سمیت مختلف اشیاء شامل ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں سے خواتین بھی یہاں خریداری کے لیے پہنچ رہی ہیں۔ گلستان جوہر کراچی سے آنے والی ایک خاتون نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی کلومیٹر دور سے صرف اس لیے آئی ہیں تاکہ اس عید پر گل پلازہ متاثرین کی مدد کر سکیں اور ان کے ساتھ تعاون کر سکیں، اسی لیے وہ یہاں خریداری کر رہی ہیں۔
گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزرے ہوئے رمضان واپس نہیں آ سکتے اور نہ ہی ان کی فزیکل دکانیں موجود ہیں، وہ صرف آن لائن کاروبار کر رہے ہیں لیکن آن لائن کاروبار کو وہ پذیرائی نہیں مل رہی جو گل پلازہ مارکیٹ میں ملا کرتی تھی، تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔