Gas Leakage Web ad 1

ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

0

ایرانی میڈیا نے اسرائیلی اور امریکی حملے میں شہید ہونے والے آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایرانی قوم اپنے اسلامی اسباق سے بخوبی آگاہ ہے اور جانتی ہے کہ اسے کیا کرنا ہے۔

“آپ کی آزادی میں چند گھنٹے باقی ہیں , ٹرمپ کا ایرانی عوام کے نام ہنگامی پیغام

ایرانی میڈیا نے اس کے ساتھ نبی اکرم ﷺ کے نواسے امام حسین رضی اللہ عنہ کا قول بھی نقل کیا، جس میں امام حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ مجھ جیسا کوئی شخص یزید جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک بھر میں سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہو گئے ہیں۔ مزید یہ کہ امریکی و اسرائیلی حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی شمخانی، وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ بھی شہید ہوئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.