ایران اسرائیل کشیدگی پر عالمی ردعمل، یو اے ای،یو کرین کی مذمت، عمان اور اسپین کی جنگ روکنے کی اپیل

ایران اسرائیل کشیدگی پر عالمی ردعمل، یو اے ای،یو کرین کی مذمت، عمان اور اسپین کی جنگ روکنے کی اپیل

0

متحدہ عرب امارات نے اپنی سرزمین اور خطے کے دیگر ممالک پر ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تہران کو متنبہ کیا ہے کہ ان خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مسائل کا حل سفارتکاری میں ہے، تاہم ریاست اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

افغانستان میں گریٹ گیم کا چوتھا دور، کون سا ملک کس کا ساتھ دے گا؟

دوسری طرف عمان، جو ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے میں ثالثی کا کردار ادا کرتا رہا ہے، نے حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

عمانی وزیر خارجہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کے تبادلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ سے نہ امریکا کے مفادات حاصل ہوتے ہیں اور نہ ہی عالمی امن کا مقصد پورا ہوتا ہے۔ انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ ایران پر حملے رکوائے اور اس تنازع میں مزید ملوث ہونے سے گریز کرے۔

ادھر اسپین نے بھی امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف یکطرفہ فوجی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا کہ طاقت کا استعمال خطے میں عدم استحکام میں اضافہ کر سکتا ہے اور عالمی برادری کو فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اس کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے اور سفارتی کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

یوکرین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ایران میں سیاسی تبدیلی کی حمایت جاری رکھے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی وزیر خارجہ اینڈری سیبیہا کا کہنا ہے کہ ایران میں حالیہ کشیدگی کی ذمہ دار ایران کی موجودہ قیادت ہے، اور موجودہ صورتحال کی بنیادی وجہ ایرانی حکومت کا تشدد اور استثنیٰ ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.