عمران خان کی 80 فیصد سے زائد بینائی ختم ہوگئی، انہیں ان کی مرضی کے اسپتال منتقل کیا جائے: محمود اچکزئی

عمران خان کی 80 فیصد سے زائد بینائی ختم ہوگئی، انہیں ان کی مرضی کے اسپتال منتقل کیا جائے: محمود اچکزئی

0

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سب سے بڑا اور فوری معاملہ ہے۔ قومی اسمبلی کے باہر دھرنے کے دوران جیوز نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی بینائی 80 فیصد سے زائد ختم ہو چکی ہے۔

لاہور کے بعد کوئٹہ میں بھی آج بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے

محمود اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو ان کی مرضی کے کسی اسپتال منتقل کیا جائے تاکہ انہیں مناسب طبی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس معاملے میں پیش رفت کرے تو دھرنا ختم ہو جائے گا، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو وقت کے ساتھ مطالبات بڑھتے جائیں گے اور دھرنے جاری رہیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نہ صرف سابق وزیراعظم بلکہ ایک انسان اور قیدی بھی ہیں، ان کی آنکھ ضائع ہو رہی ہے، انہیں قریب ترین اسپتال میں منتقل کیا جائے اور مکمل علاج فراہم کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ معاملہ صرف چند منٹ کی بات ہے کہ ایک ڈاکٹر انہیں چیک کرے اور فوری طور پر شفٹ کیا جائے۔

محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ اگر یہی رویہ برقرار رہا تو دو ہفتے بعد صدر پارلیمنٹ سے خطاب کیسے کر سکیں گے، اور حکومت جان بوجھ کر پارلیمنٹ میں ہنگامہ پیدا کرنا چاہتی ہے تاکہ ایوان کمزور ہو اور کام متاثر ہو۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.