2 ماہ میں اسلام آباد کی جیل مکمل ہوگی تو عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا: وزیر داخلہ
2 ماہ میں اسلام آباد کی جیل مکمل ہوگی تو عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا: وزیر داخلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد جیل مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جیل دو ماہ میں مکمل ہو جائے گی اور بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہونے کے بعد وہاں منتقل کیا جائے گا۔
امریکی شہری نے ایک گھنٹے میں 250 کاغذی جہاز بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
محسن نقوی نے مزید کہا کہ جیل کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں اور بانی پی ٹی آئی کو مناسب علاج مہیا کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانی کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم پر غفلت کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان جس بھی ڈاکٹر سے آنکھ کا چیک اپ کروانا چاہیں، کروایا جائے گا اور ان کی صحت پر سیاسی بیانیہ بنانے سے گریز کیا جانا چاہیے کیونکہ ان کے حوالے سے 4 ماہ کی غفلت والی بات درست نہیں ہے۔