اونٹوں کا مقابلہ حسن، خوبصورتی کیلئے بوٹوکس کے استعمال پر کئی اونٹ مقابلے سے باہر

اونٹوں کا مقابلہ حسن، خوبصورتی کیلئے بوٹوکس کے استعمال پر کئی اونٹ مقابلے سے باہر

0

مقابلہ حسن اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے اب صرف انسان ہی نہیں بلکہ اونٹ بھی مصنوعی کاسمیٹکس جیسے بوٹوکس کا استعمال کرنے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط میں اونٹوں کا ایک مقابلہ حسن منعقد ہوا، جس میں کئی اونٹوں کو اس لیے مقابلے سے باہر کردیا گیا کہ انہیں خوبصورت بنانے کے لیے بوٹوکس انجکشن استعمال کیے گئے تھے۔

اقوام متحدہ کا بڑا فیصلہ، طالبان پابندیوں کی نگرانی میں ایک سال کی توسیع کردی گئی

عرب اور خلیجی ریاستوں میں اونٹ کو عزت اور وقار کی علامت سمجھا جاتا ہے، اور اونٹوں کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں۔ حالیہ عمان کے مقابلے میں تقریباً 20 اونٹ ایسے تھے جنہیں مصنوعی کاسمیٹکس استعمال کرنے پر نااہل قرار دیا گیا۔

اونٹوں کے مقابلہ حسن منعقد کرنے والی تنظیم نے ایسے مصنوعی طریقے اپنانے پر سخت پابندی عائد کر رکھی ہے، اور ماضی میں سعودی عرب میں بھی اسی نوعیت کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.