ثقافت اور کلچر پر تالے نہیں لگائے جاتے، بسنت میں لاہور اور پاکستان کی فتح ہوئی ہے: مریم اورنگزیب

ثقافت اور کلچر پر تالے نہیں لگائے جاتے، بسنت میں لاہور اور پاکستان کی فتح ہوئی ہے: مریم اورنگزیب

0

لاہور: پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثقافت اور کلچر پر تالے نہیں لگائے جاتے بلکہ انہیں بہتر انداز میں منیج کیا جاتا ہے، بسنت میں لاہور اور پاکستان کی فتح ہوئی ہے۔

اندرون لاہور حویلی آصف جاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کے حوالے سے ایک مشکل مگر درست فیصلے پر عمل درآمد کروایا۔

بڑے طبقے کو بجلی کی قیمت میں 70فیصد ڈسکاؤنٹ دینا ریاست کے بس کی بات نہیں: اویس لغاری

انہوں نے بتایا کہ بسنت کے دوران 14 لاکھ موٹر بائیکس پر سیفٹی راڈز لگائے گئے، 512 بسوں کے ذریعے شہریوں کو مفت سفری سہولت فراہم کی گئی، تین دن میں 20 لاکھ افراد نے اس ٹرانسپورٹ سروس سے استفادہ کیا جبکہ لاہور میں 10 لاکھ گاڑیوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ثقافت اور کلچر کو بند نہیں کیا جاتا بلکہ نظم و ضبط کے ساتھ منظم کیا جاتا ہے، کامیاب بسنت میں ہر طبقے نے خوشی منائی، بسنت میں لاہور اور پاکستان کی فتح ہوئی ہے اور اگلے سال اس سے بھی زیادہ بھرپور بسنت دیکھنے کو ملے گی۔

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے ذہنوں میں ساڑھے چار سال تک نفرت بھری گئی، 8 فروری کو جلا دو اور گرا دو کی کال دی گئی تھی، جسے عوام نے یکسر مسترد کر دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.