نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں تعینات چینی سفیر ژیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایشین اسنوکر چیمپین شپ؛ پاکستانی کیوئسٹ پری کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں حالیہ پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار اور چینی سفیر نے پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہر موسم کی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ قریبی سفارتی، معاشی اور تزویراتی تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے لیے مل کر کام کریں گے۔

چینی سفیر ژیانگ زیڈونگ نے بھی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.