لندن: مینگل کے مطابق Marylebone Cricket Club (ایم سی سی) نے ’لاز آف کرکٹ‘ کے نئے ایڈیشن میں اہم قوانین میں تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں۔
نئے قوانین کے مطابق اب ٹیسٹ میچ میں دن کے اختتامی اوور میں وکٹ گرنے کے بعد دن فوراً ختم نہیں ہوگا بلکہ نیا بیٹر آکر اسٹرائیک سنبھالے گا۔ ایم سی سی کی ذیلی کمیٹی برائے قانون کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد بیٹنگ اور بولنگ سائیڈ کے درمیان توازن برقرار رکھنا اور میچ میں سنسنی کو جاری رکھنا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے عام تعطیل کا اعلان کردیا
ایم سی سی نے وضاحت کی کہ پہلے دن کے آخری اوور میں وکٹ گرنے کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ نیا بیٹر وکٹ پر نہیں بھیجتی تھی، جسے غیر منصفانہ تصور کیا جاتا تھا۔ اب قانون 12.5.2 کے تحت آخری اوور پورا کروانا لازمی ہوگا، چاہے وکٹ گر جائے۔
اس کے علاوہ ایم سی سی نے ہٹ وکٹ اور اوور تھرو سمیت قوانین میں مجموعی طور پر 73 تبدیلیاں کی ہیں، جو یکم اکتوبر 2026 سے نافذ ہوں گی۔