Gas Leakage Web ad 1

ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

0

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

فرانس ویزا فراڈ: ایف بی آر کے اعلیٰ افسر کے خلاف مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ ملزمان کو پولیس کے سخت پہرے میں کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو تھانہ سیکرٹریٹ میں گزشتہ برس درج ہونے والے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، تاہم انہوں نے اس مقدمے کی ایف آئی آر عدالت میں پیش نہیں کی۔

تفتیشی افسر نے ملزمان کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جو کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مسترد کر دی اور ان دونوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ سماعت کے بعد عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کو جوڈیشل ریمانڈ کا حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے بعد انہیں چودہ روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں، ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک کے ذریعے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔ اس سماعت کی ذمہ دار جج افضل مجوکہ تھیں۔ جج افضل مجوکہ نے پوچھا کہ کیا آپ جرح شروع کریں گے؟ ایمان مزاری نے بتایا کہ ہم پر تشدید کیا جا رہا ہے، ہمیں پانی اور کھانا نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمہاری وجہ سے سارا کچھ ہو رہا ہے اور ہم عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

جج افضل مجوکہ نے کہا کہ کیا آپ کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے؟ فیصلے کا انتظار کریں۔ اس پر ایمان مزاری اور ہادی علی سماعت ختم ہونے سے قبل کرسی سے اٹھ کر چلے گئے۔ اس موقع پر جج افضل مجوکہ نے عدالتی عملے کو حکم دیا کہ سب کچھ ریکارڈ کرکے ان تک پہنچایا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.