Gas Leakage Web ad 1

عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان کیوں چھوڑا؟ معروف اینکر کا جذباتی ویڈیو بیان وائرل

عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان کیوں چھوڑا؟ معروف اینکر کا جذباتی ویڈیو بیان وائرل

0

پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی معروف سینئر براڈکاسٹر عشرت فاطمہ نے ادارے سے علیحدگی کے اپنے فیصلے پر پہلی مرتبہ تفصیلی اور جذباتی گفتگو کی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو اپنی زندگی کا "نہایت کٹھن اور دردناک مرحلہ” قرار دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

عشرت فاطمہ نے ایک طویل ویڈیو پیغام میں کہا کہ جس ادارے کو وہ برسوں اپنا پیشہ ورانہ گھر اور پہلی محبت سمجھتی رہیں، وہ وقت کے ساتھ "بے حس دیواروں” میں بدل گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی شخص پوری دیانت داری سے کام کرے لیکن اس کے راستے میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جائیں، اسے نظرانداز کیا جائے اور یہ احساس دلایا جائے کہ اب اس کی ضرورت نہیں رہی، تو ایسے حالات میں فیصلہ کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔

چاند پر ہوٹل بنانے کا تاریخی منصوبہ: افتتاح کی تاریخ سامنے آگئی

انہوں نے بتایا کہ انہیں بار بار بالواسطہ طور پر یہ پیغام دیا جاتا رہا کہ ادارے کو اب ان کی خدمات درکار نہیں ہیں، جس کے بعد انتہائی بھاری دل کے ساتھ استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "آج بھی میری آواز، سانس، تلفظ اور پیشہ ورانہ صلاحیت مکمل طور پر درست ہے، میں وقت کی پابند ہوں اور اپنے کام سے بے حد محبت کرتی ہوں، مگر اس سب کے باوجود میں آج گھر بیٹھی ہوں۔”

عشرت فاطمہ نے 1983 میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 1984 سے خبروں کی قرأت کرتی رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بولنا اور اپنی آواز کے ذریعے عوام تک سچ پہنچانا ان کے لیے صرف روزگار نہیں بلکہ ایک عشق رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان نے انہیں پہچان، عزت اور مقام ضرور دیا، مگر بطور ادارہ وہ احساس اور ہمدردی سے محروم ہے۔ ان کے الفاظ میں: "ادارہ دراصل در و دیوار، مائیک، کیمرے اور راہداریوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ یہ محسوس نہیں کرتا، محبت نہیں کرتا۔ اگر یہ محسوس کر سکتا تو شاید مجھے روک لیتا، گلے لگا لیتا اور میں رک جاتی۔”

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.