چاند پر ہوٹل بنانے کا تاریخی منصوبہ: افتتاح کی تاریخ سامنے آگئی
چاند پر ہوٹل بنانے کا تاریخی منصوبہ: افتتاح کی تاریخ سامنے آگئی
امریکی خلائی کمپنی Galactic Resource Utilization Space نے چاند پر دنیا کا پہلا ہوٹل تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے 2032 تک سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا۔
کمپنی کے منصوبے کے مطابق یہ ہوٹل زمین پر تیار کیا جائے گا اور پھر خلائی مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں ہوٹل میں چار مہمانوں کے قیام کی گنجائش ہوگی، جنہیں چاند کے مناظر، چہل قدمی، گاڑی چلانے اور گالف جیسے منفرد تجربات پیش کیے جائیں گے۔
ہوشمندی کا تقاضا ہے بات کی جائے، نہیں چاہتے کچھ ایسا ہو جس سے پاکستان کا نقصان ہو، سلمان اکرم راجا
کمپنی کا کہنا ہے کہ تعمیراتی عمل 2029 میں شروع ہو سکتا ہے، بشرطیکہ تمام ضروری سرکاری اجازتیں حاصل ہو جائیں۔ قیام کی ابتدائی قیمت ایک ملین ڈالر (تقریباً 10 کروڑ روپے) فی مہمان رکھی گئی ہے، جس کی پیشگی ادائیگی ضروری ہوگی۔ تاہم کمپنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ جیسے جیسے خلائی سیاحت عام ہوگی، قیمتوں میں بتدریج کمی آئے گی۔
ماہرین اس منصوبے کو خلائی سیاحت کے میدان میں ایک تاریخی پیشرفت قرار دے رہے ہیں، جو مستقبل میں عام سیاحوں کے لیے خلا میں سفر اور قیام کے نئے راستے کھول سکتا ہے۔