sui northern 1

قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کی نئی شرائط سامنے آگئیں

قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کی نئی شرائط سامنے آگئیں

0
Social Wallet protection 2

قرض پروگرام کے تحت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نئی شرائط سامنے آ گئی ہیں جن میں مقامی طور پر تیار ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ 30 جون 2026 سے ان گاڑیوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کیا جائے۔ اس وقت مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ الیکٹریکل وہیکلز پر 30 جون 2026 تک ٹیکس چھوٹ موجود ہے، جہاں 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر 8.5 فیصد اور 2500 سی سی تک کی گاڑیوں پر 12.75 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

sui northern 2

پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت صنعت و پیداوار سے بات چیت کے دوران ان ٹیکس رعایتوں کو ختم کرنے پر زور دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مقامی سطح پر تیار ہونے والی ان گاڑیوں کو سیلز ٹیکس کے آٹھویں شیڈول سے نکال کر نارمل ٹیکس رجیم میں شامل کیا جائے۔ واضح رہے کہ فی الوقت مقامی ہائبرڈ گاڑیوں کو آٹھویں شیڈول کے تحت رعایت حاصل ہے، تاہم آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ الیکٹریکل گاڑیوں اور بائیکس پر اگلے سال سے یہ ٹیکس چھوٹ ختم ہو جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.