sui northern 1

پراپرٹی اونرشپ کیس: عدالتی حکم کے باوجود کسی نے زمینوں پر قبضے دلوائے تو نتائج کیلئے تیار رہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

پراپرٹی اونرشپ کیس: عدالتی حکم کے باوجود کسی نے زمینوں پر قبضے دلوائے تو نتائج کیلئے تیار رہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

0
Social Wallet protection 2

**چیف جسٹس عالیہ نیلم کا قبضہ مافیا کے لیے واضح انتباہ: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سخت نتائج بھگتنا ہوں گے**

sui northern 2

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عالیہ نیلم نے پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت قبضہ بازی کے مقدمات کی سماعت کے دوران واضح کردیا کہ اگر کسی نے عدالتی احکامات کے باوجود غیرقانونی قبضے کروائے ہیں تو وہ اس کے نتائج کے لیے تیار رہیں۔

محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

عدالت نے ڈی آر سی کمیٹی کے ذریعے قبضہ حاصل کرنے والے ایک شہری کو فوری طور پر قبضہ واپس کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے قبضہ کرنے والے فریق کے وکیل سے سوال کیا کہ وہ غلط عمل کا دفاع کیسے کرسکتے ہیں، جس پر وکیل نے تسلیم کیا کہ ڈی سیز پر مشتمل کمیٹیوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

جسٹس عالیہ نیلم نے سختی سے کہا کہ پہلے قبضہ واپس کیا جائے، پھر آگے کی بات ہوگی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ایسے کمیٹی ارکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پٹواری وقت پر اپنے فرائض انجام دیتا تو یہ معاملہ عدالت تک ہی نہ پہنچتا۔

عدالت نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ گوجرانوالہ میں عدالتی حکم معطل ہونے کے بعد بھی 24 دسمبر کو ایک ایکڑ پراپرٹی پر قبضہ دیا گیا۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ اگر عدالتی احکامات کے بعد بھی کسی نے قبضے دلائے ہیں تو وہ سخت نتائج کے لیے تیار رہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے ڈی آر سی کمیٹی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے معاملہ فل بینچ کے حوالے کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.