sui northern 1

کراچی میں کامیابی کے بعد ای چالان کے دائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ

کراچی میں کامیابی کے بعد ای چالان کے دائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ

0
Social Wallet protection 2

سندھ میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کا دائرہ کار 7 اضلاع تک بڑھایا جائے گا

sui northern 2

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی میں فیس لیس ای چالان کے کامیاب تجربے کے بعد اس مہم کو صوبے کے 7 اور اضلاع تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیکس کے غلط ایس ایم ایس پر ایف بی آر کی وضاحت

آئی جی سندھ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹھٹہ، خیرپور، شہید بے نظیرآباد، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان اور لاڑکانہ میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام اضلاع میں سہولت مراکز قائم ہو چکے ہیں اور آئندہ چند روز میں ان مراکز کے عملے کو تربیت دی جائے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے بتایا کہ ایس فور (S4) منصوبے کے تحت نصب کیمروں کی مدد سے حیدرآباد میں ای ٹکٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ پی ڈی آئی ٹی کے مطابق ان 7 اضلاع میں نصب کیمرے نمبر پلیٹ اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ تمام ڈی آئی جیز اس نظام کے نفاذ سے قبل اپنے اضلاع میں بھرپور آگاہی مہم چلائیں اور اسٹیک ہولڈرز، میڈیا، ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کو اعتماد میں لیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی اجلاس منعقد کیے جائیں اور بغیر ہیلمیٹ، بغیر نمبر پلیٹ جیسی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے عوام کو بھرپور معلومات فراہم کی جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.