Gas Leakage Web ad 1

ڈکی بھائی کی ذہنی صحت سے متعلق اقرار کنول کا بڑا انکشاف

ڈکی بھائی کی ذہنی صحت سے متعلق اقرار کنول کا بڑا انکشاف

0

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کی قریبی دوست اور بزنس پارٹنر اقرار کنول نے پہلی بار عوام کے سامنے ذہنی صحت کے حوالے سے بات کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اقرار کنول نے کہا کہ جیل کے دوران درپیش مشکلات اور قانونی دباؤ نے ڈکی بھائی پر گہرا اثر چھوڑا ہے اور اس وقت انہیں سکون، وقت اور پرائیویسی کی ضرورت ہے۔

شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر5 پاکستانی ڈی پورٹ، لاہور پہنچتے ہی گرفتار

انہوں نے بتایا کہ جو تکلیف ڈکی بھائی نے جیل میں محسوس کی، اسے کوئی دوسرا نہیں سمجھ سکتا، اصل زخم صرف انہیں محسوس ہیں۔ اس وجہ سے فی الحال وہ میڈیا یا عوام سے ملاقات کے موڈ میں نہیں ہیں۔

اقرار کنول نے کہا کہ ڈکی بھائی اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اور جب وہ بہتر ہو جائیں گے تو سب بیٹھ کر بات کریں گے۔ فی الحال انہیں تنہائی، سکون اور وقت کی ضرورت ہے۔

ڈکی بھائی کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی ذہنی حالت پر تشویش کا اظہار کیا اور دل کی گہرائیوں سے ان کے لیے صحت، سکون اور آرام کی دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی پر الزام تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر ایک غیر قانونی جوا ایپ کو پروموٹ کیا، جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ان کی آن لائن سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.