Gas Leakage Web ad 1

فری ٹکٹس کے تنازع پر موٹروے سب انسپیکٹر کی دھمکیاں، مقدمہ درج

0

بہاولپور: نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے ایک سب انسپیکٹر کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ بس اڈے کے عملے کو دھمکیاں دینے اور حراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں سب انسپیکٹر کو یہ کہتے سنا گیا کہ:
"میں اس کمپنی کی بسوں کو جرمانہ کروں گا، جو کرنا ہے کر لو… ویڈیو بناؤ اور آئی جی کو بھیج دو۔”
واقعہ اس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر بس اڈے کے مالک نے سب انسپیکٹر کو فری ٹکٹ دینے سے انکار کیا، جس پر اہلکار مشتعل ہوگیا اور سخت لہجہ اختیار کیا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ہدایت پر تھانہ سول لائن بہاولپور میں مقدمہ درج کروا دیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق:
"قانون سب کے لیے برابر ہے۔ دھمکی آمیز رویے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی کوئی گنجائش نہیں۔”
مزید تحقیقات جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.