Gas Leakage Web ad 1

ایف ایف سی نے SAFA کی بہترین سالانہ رپورٹ ایوارڈز میں مسلسل دوسری بار مجموعی فاتح کا اعزاز حاصل کر لیا

ایف ایف سی نے SAFA کی بہترین سالانہ رپورٹ ایوارڈز میں مسلسل دوسری بار مجموعی فاتح کا اعزاز حاصل کر لیا

0

**ایف ایف سی نے SAFA کی بہترین سالانہ رپورٹ ایوارڈز میں مسلسل دوسری بار مجموعی فاتح کا اعزاز حاصل کر لیا**

Gas Leakage Web ad 2

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی پاکستانی کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جس نے SAFA (ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس) کے بہترین پیش کردہ سالانہ رپورٹ ایوارڈز میں مسلسل دو برس مجموعی فاتح کا عنوان اپنے نام کیا۔

یہ ایوارڈ تقریب 27 نومبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے وفود نے شرکت کی۔ تقریب میں شفافیت، کارپوریٹ گورننس اور مالیاتی رپورٹنگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں کو سراہا گیا۔

پنجاب میں ملی بھگت سے گنے کی قیمت فکس کرنیوالا شوگر ملز کارٹل پکڑا گیا

ایف ایف سی کی اس کامیابی کا سہرا بورڈ آف ڈائریکٹرز کی حکمتِ عملی اور ایم ڈی و سی ای او جہانگیر پراچہ کی قیادت میں مینجمنٹ ٹیم کی محنت کو جاتا ہے۔ تقریب میں ایف ایف سی کی نمائندگی چیف فنانشل آفیسر سید عاطف علی، سید مصطفیٰ حیدر اور ہیڈ آف انویسٹر ریلیشنز سید عمران رضوی نے کی۔

ایف ایف سی کو مجموعی فاتح گولڈ ایوارڈ، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں گولڈ ایوارڈ، کارپوریٹ گورننس میں سلور ایوارڈ اور انٹیگریٹڈ رپورٹنگ میں برانز ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مجموعی فاتح کا ایوارڈ سید عاطف علی کو آئی ایف اے سی کے صدر ژاں بوکو اور پرائیویٹائزیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین محمد علی نے پیش کیا۔

ایف ایف سی نے SAFA کی اس قدردانی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ پاکستان اور خطے میں اعلیٰ معیار کی کارپوریٹ رپورٹنگ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.