پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
سال 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اب تک 54 انٹرنیشنل میچز کھیلے، اور حیرت انگیز طور پر ان تمام میچز میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ رہے۔
آسٹریلوی سینیٹر کا اسلاموفوبیا کیخلاف برقعہ پہن کر انوکھا احتجاج، ویڈیو جاری
اس کارکردگی کی بدولت سلمان علی آغا ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کرکٹر بن گئے۔
یہ اعزاز انہوں نے اتوار کو سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔ سلمان علی آغا نے 2025 میں 54 میچز کھیل کر سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 1999 میں قائم کردہ ورلڈ ریکارڈ توڑا، جس میں ڈریوڈ نے مجموعی طور پر 53 انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔