پاکستان کی ورلڈ اکنامک فورم میں شمولیت ہو گئی ہے، جو کرپٹو اور ڈیجیٹل معیشت میں اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔
ٹرمپ کے بارے میں پہلے جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں: ظہران ممدانی
ورلڈ اکنامک فورم کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کمیٹی میں بلال بن ثاقب کی شمولیت پاکستان کے لیے اعزاز سمجھی جا رہی ہے۔ یہ وہ عالمی فورم ہے جو کرپٹو اور بلاک چین ریگولیشن سے متعلق پالیسی اور قوانین تیار کرتا ہے۔
پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے جبکہ عالمی فورمز پر پاکستان کی ڈیجیٹل فنانس پالیسی نمایاں ہو رہی ہے۔
پاکستان اب ڈیجیٹل اثاثہ جات ریگولیشن کے عالمی مکالمے کا فعال حصہ ہے اور عالمی ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی میں ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔