سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، سرفراز احمد اب پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے معاملات دیکھیں گے۔ انہیں ان ٹیموں کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
10لاکھ روپے سے لیکر 3کروڑ روپے کا بلاسود قرض ، کون سے افراد اہل؟
سرفراز احمد کوچز اور ٹیموں کے دوروں کی نگرانی کریں گے اور ضرورت پڑنے پر ٹیموں کے ہمراہ دوروں میں بھی شریک ہو سکیں گے۔ علاوہ ازیں، وہ پاکستان میں ہونے والی ٹریننگ سیشنز اور سیریز کے دوران بھی ٹیموں کے ساتھ رہیں گے۔