اسلام آباد کے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کو خودکش دھماکے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے، جہاں وکلاء اور سائلین کی ایک بڑی تعداد عدالتوں میں پہنچ چکی ہے۔ ضلعی کچہری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں وکلاء کے کلرکس کو آفیشل کارڈ دکھانے کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
فیصل آباد ڈسٹری بیوشن نے سوئی ناردرن اسپورٹس گالا 2025 میں شاندار فتح حاصل کی
سائلین کو تلاشی اور تفصیلات درج کروانے کے بعد ہی عدالتوں میں داخل ہونے کی اجازت مل رہی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے کچہری سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تیرہ اور چودہ نومبر کو ہڑتال کی گئی ہے، جس کے دوران وکلاء عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ فیملی کورٹس میں قائم ڈے کیئر سنٹر مزید چند روز تک بند رہے گا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے میں بارہ افراد شہید ہوئے تھے۔