sui northern 1

فون ہیک ہو سکتا ہے، گوگل کی بڑی وارننگ

فون ہیک ہو سکتا ہے، گوگل کی بڑی وارننگ

0
Social Wallet protection 2

گوگل نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ہیکرز بڑی تعداد میں موبائل فونز پر اسپیم میسجز بھیج رہے ہیں، جو صارفین کو دھوکہ دے کر ذاتی معلومات یا رقم حاصل کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

sui northern 2

18 ویں ترمیم میں صوبوں اور مرکز کے پاس جو وسائل ہیں انہیں بیلنس کرنے کی ضرورت ہے: رانا ثنا

گوگل کے مطابق یہ حملے آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور روزانہ امریکا اور یورپ میں لاکھوں اسپیم پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ صارفین کو ایسے مشکوک پیغامات کی شناخت اور ان سے بچاؤ کے لیے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ سیکیورٹی سسٹم ہر ماہ ایک ارب سے زائد اسپیم کالز اور میسجز کو بلاک کرتا ہے، تاہم آئی فون صارفین بھی محفوظ نہیں ہیں، کیونکہ iOS 26 کے نئے فلٹرز کے باوجود فراڈ کے واقعات جاری ہیں۔

فوربز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اسپیم میسجز عام طور پر جھوٹے انتباہات پر مشتمل ہوتے ہیں، جیسے "آپ کا ٹول بغیر ادائیگی کے کٹ گیا”، "پیکج آپ کے پتے پر نہیں پہنچا” یا "فوری ریفنڈ حاصل کریں”۔ ان پیغامات میں موجود لنکس پر کلک کرنے سے صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر یہ پیغامات چین کے جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے غیر ملکی سم کارڈز کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں تاکہ فلٹرز سے بچ سکیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ پکسل فونز سیکیورٹی کے لحاظ سے سب سے زیادہ محفوظ ہیں، جبکہ سام سنگ اور دیگر اینڈرائیڈ فونز میں قدرے کم تحفظ موجود ہے۔ کمپنی کے مطابق آئی فونز میں سیکیورٹی یکساں ہے، تاہم رپورٹ کا ڈیٹا ایپل کے حالیہ اپ ڈیٹس سے قبل کا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.