وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگی۔
خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی کارروائیاں، 3 خوارج ہلاک
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور حکومت بنیادی معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے جو پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، سی فوڈز کی برآمدات 500 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں جبکہ بلیو اکانومی کا حجم ایک ارب ڈالر کے قریب ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میری ٹائم شعبے میں نمایاں ترقی ہو رہی ہے اور گزشتہ اڑھائی سال میں معاشی استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افراطِ زر اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ تین عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی اقدامات کو سراہا ہے۔
ان کے مطابق کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، اور معیشت کی مضبوطی کے لیے وزارتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی موجود ہے۔