امریکا کو کرپٹو کا چیمپئن بنانا چاہتا ہوں: ٹرمپ

امریکا کو کرپٹو کا چیمپئن بنانا چاہتا ہوں: ٹرمپ

0

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکا کو کرپٹو کرنسی کے میدان میں عالمی چیمپئن بنانا چاہتے ہیں۔

پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں 2025: 62 ہزار سے زائد آپریشن، 1667 دہشت گرد ہلاک

ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرپٹو آج دنیا کی سب سے بڑی صنعت بن چکی ہے اور اس شعبے میں امریکا اس وقت چین سمیت تمام ممالک سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ امریکا کرپٹو ٹیکنالوجی میں قیادت برقرار رکھتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی برتری مضبوط کرے۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ چین تیزی سے کرپٹو کے شعبے میں قدم جما رہا ہے، لیکن وہ نہیں چاہتے کہ چین اس میدان میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دے۔

سابق صدر جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن نے ابتدا میں کرپٹو کی مخالفت کی، مگر جب انہیں اندازہ ہوا کہ کرپٹو کے حامی ووٹرز ان کے مخالف کیمپ میں ہیں تو انہوں نے صرف سیاسی فائدے کے لیے اپنا مؤقف بدل لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.