’اسٹرینجر تھنگز‘ سیزن 5 کب ریلیز ہوگی؟ نیٹ فلکس نے اعلان کردیا

’اسٹرینجر تھنگز‘ سیزن 5 کب ریلیز ہوگی؟ نیٹ فلکس نے اعلان کردیا

0

دنیا بھر میں مقبول ہارر ایڈونچر ویب سیریز "اسٹرینجر تھنگز” کے آخری سیزن کے لیے نیٹ فلکس نے عالمی سطح پر خصوصی تقریبات اور عالمی پریمیئر کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز کے فائنل سیزن کا عالمی پریمیئر 6 نومبر 2025 کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگا۔ یہ تاریخ مداحوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اسی دن شو کے مرکزی کردار "وِل بائرز” کو "اپ سائیڈ ڈاؤن” یعنی دوسری دنیا میں لے جایا گیا تھا، جسے مداح "اسٹرینجر تھنگز ڈے” کے طور پر مناتے ہیں۔
پکاسو کی خفیہ تصویر نے نیلامی میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پریمیئر کے موقع پر سیریز کے تخلیق کار ڈفر برادرز اور پوری کاسٹ ریڈ کارپٹ پر شرکت کریں گے، جبکہ سیزن 5 کے ابتدائی پانچ منٹ مداحوں کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ تقریب کو براہِ راست دنیا بھر میں نشر کیا جائے گا تاکہ شائقین مختلف ممالک سے اس لمحے کا حصہ بن سکیں۔

نیٹ فلکس کے مطابق شمالی امریکا، یورپ، ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ، اوشیانا اور لاطینی امریکا میں "اسٹرینجر تھنگز” کے مداحوں کے لیے خصوصی ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ لاس اینجلس، نیویارک، لندن، پیرس، ٹوکیو، ریاض اور سڈنی سمیت کئی شہروں میں واک تھرو ایونٹس، انٹرایکٹو سرگرمیاں اور فین میٹ اپس ہوں گے۔

مزید برآں، نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ "اسٹرینجر تھنگز” سیزن 5 کا دو گھنٹے طویل فائنل ایپی سوڈ 31 دسمبر 2025 کو امریکا اور کینیڈا کے سینما گھروں میں خصوصی طور پر ریلیز کیا جائے گا، تاکہ شائقین اس تاریخی اختتام کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کا لطف اٹھا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.