سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات میں اہم پیش رفت؟جانئے

سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات میں اہم پیش رفت؟جانئے

0

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے گئے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواست کی سماعت کی اور سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔
کراچی: کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار

سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات کی پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس معاملے پر پہلے ہی عدالتی فیصلہ موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعتراض یہ بھی کیا گیا کہ وزیراعلیٰ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بغیر کیسے درخواست دائر کر سکتے ہیں، حالانکہ کابینہ ابھی تشکیل ہی نہیں پائی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.