ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، دو افراد ہلاک

ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، دو افراد ہلاک

0

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک افسوسناک حادثے میں کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دو گراؤنڈ اسٹاف اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ امارات کی پرواز تھی جو ایک بوئنگ 747 طیارہ تھا اور ترک کارگو ایئرلائن "ایئر اے سی ٹی” کی ملکیت میں تھا۔ طیارہ دبئی سے ہانگ کانگ پہنچ رہا تھا جب لینڈنگ کے دوران شمالی رن وے پر ایک گراؤنڈ گاڑی سے ٹکرا گیا۔
سندھ کا وفاق سے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4200 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ

حادثہ صبح تین بج کر پچاس منٹ پر پیش آیا، تصادم کے بعد دو گراؤنڈ اسٹاف اہلکار سمندر میں جا گرے جنہیں ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکار اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

طیارے میں موجود چاروں عملے کے ارکان محفوظ رہے اور انہیں معمولی چوٹوں کے بعد طبی امداد دی گئی۔ واقعے کے بعد متاثرہ رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ کی باقی دو رن ویز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

ہانگ کانگ ایئرپورٹ اتھارٹی نے حادثے کی تحقیقات کے لیے صبح دس بجے پریس کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

ریسکیو آپریشن میں ہانگ کانگ کی گورنمنٹ فلائنگ سروس کے ہیلی کاپٹرز اور فائر سروسز کے بحری جہازوں نے حصہ لیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق حادثے کے باعث کم از کم گیارہ کارگو پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

یہ واقعہ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے غیر معمولی ہے کیونکہ یہ دنیا کے محفوظ ترین ایئرپورٹس میں شمار ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.