بدمزگی نہیں ہونی چاہیے تھی، مراد علی شاہ کا پی پی، (ن) لیگ کی لفظی گولہ بار پر اظہار افسوس

0

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان حالیہ لفظی تنازع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی امداد کی بات صرف سیلاب متاثرین کے لیے کی تھی، اور جو بدمزگی پیدا ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمیں اختلافات بھلا کر صرف سیلاب متاثرین کی بحالی پر توجہ دینی چاہیے تھی۔

 

وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی زرعی ایمرجنسی اور کاشت کاروں کی بحالی سے متعلق تجاویز پر وفاق اور پنجاب حکومت عمل کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت سے وفاقی وزرا کی ملاقات کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.