واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کو ہزاروں سال پرانا مسئلہ قرار دیا ہے۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ "ایسا لگتا ہے کہ تقریباً تین ہزار سال بعد مشرقِ وسطیٰ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد صرف غزہ میں امن قائم کرنا نہیں بلکہ اس کے ساتھ خطے میں مکمل اور دیرپا امن حاصل کرنا ہے، اور اگر یہ ممکن ہوا تو یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہوگی۔
ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے ایک واضح "سرخ لکیر” کھینچیں گے۔ ان کے مطابق امید اور توقع ہے کہ حماس اس امن منصوبے کو تسلیم کر لے گی۔