قرض موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے واضح کیا کہ قرض موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق سربراہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان گرین ہاؤس گیسز میں کمی کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں متبادل توانائی اور گرین انرجی کو فروغ دیا جارہا ہے، ماحولیاتی تحفظ کےلیے ترجیحی بنیادوں پر شجرکاری کی جارہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے، 2022 کے سیلاب میں پاکستان نے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھایا۔
وزیرعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی ماحولیاتی بحران کی بہتری میں ہاتھ بٹانے کو تیار ہے مگر عالمی برادری بھی اس سلسلے میں اپنے وعدےپورے کرے۔ قرض، قرض اور مزیدقرض مسئلے کاحل نہیں۔