اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے حالیہ مون سون بارشوں کے دوران شہریوں سے احتیاط برتنے اور برقی حادثات سے بچنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، گیلے ہاتھ یا جسم کے ساتھ برقی آلات کو نہ چھوئیں اور گھروں میں معیاری وائرنگ کا استعمال یقینی بنائیں۔ چیئرمین ڈاکٹر طاہر مسعود کے مطابق شہریوں کے تعاون کے بغیر حادثات سے مکمل بچاؤ ممکن نہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آئیسکو ہیلپ لائن یا قریبی ایس ڈی او دفتر سے رابطہ کریں۔ دوسری جانب آئیسکو نے بجلی سے متعلقہ شکایات اور تجاویز کے حل کیلئے ۲۴ جولائی کو اپنے تمام آپریشنل سرکلز میں اوپن کچہریاں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کی نگرانی چیف ایگزیکٹو محمد نعیم جان خود کریں گے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے مخصوص مقامات پر صبح ۱۰ بجے سے دوپہر ۱۲ بجے تک شہری افسران کو براہ راست اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں گے۔